تاثیر 04 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،04مارچ:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ما بعد بجٹ ویبینارز سے خطاب کیا۔یہ ویبنارز ایم ایس ایم ای کو ترقی کا انجن بنانے، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور جوہری توانائی کے مشن، ریگولیٹری، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی جیسے موضوعات کے تحت منعقد کئے گئے تھے۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبنارز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ یہ بجٹ حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بجٹ کا سب سے قابل ذکر پہلو توقعات کے مطابق اس کے نتائج ہیں۔ جناب مودی نے نشاندہی کی کہ کئی شعبوں میں حکومت نے ماہرین کی توقع سے بڑھ کر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔