جنوری کے مقابلے فروری میں تھوک مہنگائی 0.07 فیصد بڑھ کر 2.38 فیصد ہوگئی

تاثیر 17  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 مارچ: فروری میں ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی ہول سیل مہنگائی بڑھ کر 2.38 فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں یہ 2.31 فیصد تھا۔ فروری 2025 میں تھوک مہنگائی میں اضافہ بنیادی طور پر کھانے پینے کی اشیاء ، اشیائے خوردونوش، دیگر تیار شدہ اشیا، نان فوڈ آئٹمز اور ٹیکسٹائل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں یہ 2.31 فیصد تھا۔
وزارت تجارت و صنعت نے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا ہے کہ فروری میں تیار شدہ کھانے پینے کی اشیاء کی افراط زر میں 11.06 فیصد اضافہ ہوا، خوردنی تیل کی افراط زر میں 33.59 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مشروبات کی افراط زر اس عرصے کے دوران معمولی طور پر بڑھ کر 1.66 فیصد تک پہنچ گئی۔ تاہم سبزیوں کی قیمتوں میں نرمی آئی اور آلو کی مہنگائی 74.28 فیصد سے کم ہو کر 27.54 فیصد پر آگئی۔ اس کے علاوہ فروری میں ایندھن اور بجلی کے زمرے کی مہنگائی میں 0.71 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی جبکہ گزشتہ ماہ جنوری میں اس میں 2.78 فیصد کی کمی آئی تھی۔