تاثیر 17 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سینڈرا میں خواتین کا اجتماع منعقد ۔
دھنباد۔
مکتبہ باغ عائشہ، مدنادیہ سینڈرا میں خواتین کے لئے اجتماع منعقد ہوا۔ رمضان کی وجہ سے صبح 10 سے 11 بجے تک رکھا گیا۔ اس اجتماع میں مدنادیہ، سینڈرا کے مختلف علاقوں کی خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور رمضان کی فضیلت کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کا ارادہ کیا۔ اس اجتماع کی شروعات مکتب کی طالبہ نائرہ پروین نے کلام پاک کی تلاوت سے کی۔ انابیا پروین اورعائشہ سمیر نے نعت شریف کے کلام پیش کیے۔ اس اجتماع میں معلمہ رضوانہ پروین نے روزہ اور زکوۃ کے مسائل کو سمجھایا اور بتایا کہ صاحب نصاب عورتوں کو بھی الگ سے ڈھائی فیصدی کے حساب سے زکوۃ کی ادائیگی کرنا ضروری ہے۔ مائکے سے دلہن کو جو گہنے ملتے ہیں، ان کی زکوۃ دلہن پر ہی فرض ہے، وہ خود ادا کریں یا اس کی اجازت سے اس کا شوہر یا باپ، بھائی وغیرہ ادا کریں۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے شب قدر کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر کو رمضان کی پانچ راتوں 21، 23، 25، 27، 29 میں تلاش کرنے کا حکم ہے۔ اس زنانہ اجتماع میں میں خوشبو خاتون، تبسم بانو، افسانہ خاتون، زیبا بانو، روزی پروین، جولی پروین، نغمہ خاتون، سبینہ پروین، ریحانہ خاتون، نازیہ خاتون وغیرہ بھی شامل تھیں-