تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کمپالا، 13 مارچ: خاتون ایتھلیٹ حلیمہ نکائی 21 سے 23 مارچ تک چین کے شہر نانجنگ میں ہونے والی ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا کی تنہا نمائندگی کریں گی۔
یوگنڈا ایتھلیٹکس فیڈریشن (یو اے ایف) کے صدر ڈومینک اوٹچیٹ نے بدھ کے روز سنہوا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صرف نکائی ہی 800 میٹر دوڑ کے لیے کوالیفائی کرسکیں۔
اوٹچیٹ نے بتایا، ’’ہمیں امید تھی کہ ہمارے بہت سے کھلاڑی چین میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گے لیکن سرد موسم کی وجہ سے بعض کھلاڑی یورپ میں منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔‘‘