نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر کیا آگ کے حوالے

تاثیر 16  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہولی کے روز بائک سے رنگ خریدنے بنولی چوک گیا تھا زخمی نوجوان  
 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے بنولی چوک پر ہولی کے دن بائک سے رنگ گلال خریدنے گئے مقام  نوجوان گنیش ساہ کا بیٹا پرنس کمار 19 سالہ کا کپڑا پھاڑ کر اس کے بدن پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے دونوں ہاتھ پاؤں و بدن کا زیادہ تر حصہ آگ سے جھلس نے کے بعد نوجوان کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد حالت تشویش ناک کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا جمعہ کی دو پہر جائے وقوع پر پہنچ کر تھانہ صدر منیش کمار نے جانکاری لی بتایا جاتا ہے کہ بنولی باشندہ رام دیال کا بیٹا رتیش کمار نے ہولی کی ہر دنگ میں پرنس کمار کو بائک سے کھینچ کر کپڑا پھاڑنے کے بعد بوتل میں ریل بنانے کو لے کر رکھے پیٹرول کو بدن پر ڈال کر ماچس سے آگ لگا کر موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس  پتہ لگا رہی ہے کہ ہولی کے تہوار کے روز گاؤں کے چوک چوراہوں پر ملزم ریتیش پٹرول و ماچس لے کر کیوں پہنچا تھا واقعہ کے پیچھے کی وجہ کا پتہ لگانے میں جٹی پولیس نے بتایا کہ درخواست یا فرد بیان آنے کے بعد ایف  آئی آر ائی درج کی کی جائے گی