یمن میں حوثیوں کے علاقوں میں 13 لاکھ یمنی غذائی امداد سے محروم

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

صنعاء،04اپریل:عالمی خوراک پروگرام کے مطابق یمن کے شمال میں حوثی جماعت کے زیر کنٹرول علاقوں میں “عملی چیلنجوں” کے سبب دس لاکھ سے زیادہ افراد ہنگامی غذائی امداد سے محروم ہو گئے۔پروگرام نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی 38 ڈائریکٹریوں میں ان افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ہنگامی غذائی امداد کے دوسرے دور میں حوثیوں کے زیر کنٹرول 70 ڈائریکٹریوں میں 28 لاکھ افراد کو مستفید ہونے کا ہدف مقرر تھا تاہم مارچ کے وسط تک پروگرام کی رسائی 32 ڈائریکٹریوں میں صرف 15 لاکھ افراد تک ہو سکی۔