تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ(سالک کوثر امام) سڑک حادثے میں 8 سالہ بچی کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ بلوہاٹ تھانہ علاقہ کے بلہی وارڈ-1 میں پیش آیا۔ مرنے والی لڑکی کی شناخت چھوٹی کماری کے نام سے ہوئی ہے جو مزدور لالو چودھری کی بیٹی ہے۔ وہ ایک چھوٹی سی دکان سے کرکورے خرید کر گھر لوٹ رہی تھی۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
زخمی لڑکی کو پہلے صدر اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اسے اعلیٰ مرکز میں ریفر کر دیا۔ اہل خانہ اسے شہر کے ایک پرائیویٹ کلینک لے گئے جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ چھوٹی چار بہنوں میں تیسری تھی۔ وہ اسی گاؤں کے بلہی تیگھرا مڈل اسکول میں پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔ متوفی لڑکی کے دادا بسو چودھری نے بتایا کہ وہ ان کی سب سے پیاری نواسی تھی۔
بلوہاٹ تھانہ انچارج منیش کمار نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

