تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ، 15 اپریل: بھاگلپور اورٹیکانی اسٹیشنوں کے درمیان واقع ہاٹ پرونی ہالٹ کے قریب ٹرین نمبر 22310 بھاگلپور-ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراو? کا واقعہ پیش ا?یا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاگلپور چوکی سے مالدہ ڈویڑن کی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پتھراو? کے نتیجے میں کوچ نمبر 4 کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔سی 2( سیٹ نمبر 53 اور 54) ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
بدمعاشوں کی شناخت کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ آر پی ایف بدمعاشوں کی شناخت کو یقینی بنانے اور قانون کے مطابق ان سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔