وزیر اعلیٰ نے قرول باغ میں ہنومان جی کی 108 فٹ اونچی مورتی کے درشن کئے

تاثیر 12  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 اپریل : وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو ہنومان جینتی پر قرول باغ میں واقع بھگوان ہنومان جی کی 108 فٹ اونچی مورتی کے درشن کئے۔ انہوں نے مندر میں پوجا بھی کی۔ ریکھا گپتا نے ہنومان جی کے قدموں میں سر جھکا کر معاشرے کی خوشی، امن، خوشحالی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سب کو ہنومان جینتی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ ہنومان جینتی کے موقع پر آج بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے وہ ان تقریبات میں حصہ لے رہی ہیں۔ وزیر اعلی ہونے کے ناطے دہلی کے لوگوں کی خوشی میں شریک ہونا، ان کی ذمہ داری ہے۔