تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،04اپریل:اسرائیلی فوج نے جمعرات کو کہا کہ حماس کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران سپرنووا میوزک فیسٹیول میں 378 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ اعداد و شمار اس وقت جاری کیے گئے جب فوج نے اس ہفتے مت?ثرین کے اہلِ خانہ اور زندہ بچ جانے والوں کو حملے کی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔اس دن غزہ کی سرحد سے تین میل سے بھی کم فاصلے پر واقع رعیم میں ٹیکنو میوزک فیسٹیول میں تقریباً 3,400 افراد شریک تھے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جب حماس نے جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز پر حملہ شروع کیا تو غزہ کی پٹی سے ہزاروں راکٹ فائر کیے جانے کے صرف چھ منٹ بعد پولیس نے صبح 6:35 بجے فیسٹیول کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔