تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 اپریل: مغربی دہلی کے کیرتی نگر علاقے میں واقع ٹمبر مارکیٹ میں بدھ کی دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس وقت کولنگ کا کام جاری ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بدھ کی دوپہر تقریباً 12.22 بجے فائر کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ کیرتی نگر علاقے میں واقع ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

