سہسرام ​​محلہ کھلنگنج الیکٹرانکس گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

تاثیر 24  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

             سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) شہر کے کھلنگنج محلہ میں سابق وارڈ کونسلر مرحوم رام کرپال مہتو کے گھر واقع الیکٹرانکس کی دکان کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی جسکی وجہ سے گودام میں رکھی بائک اور دیگر الیکٹرانک سامان جل کر راکھ ہوگئے ۔ جو چوکھنڈی محلہ میں واقع Roxy Electronics کا گودام تھا ۔ دھواں دیکھ کر اس سے پہلے کہ لوگ کچھ سمجھ پاتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی، آگ کے زور دار شعلے بلند ہونے لگے، علاقے میں افراتفری مچ گئی، قریبی گھروں کے لوگ بھی اپنی چھتوں سے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا تھا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچیں، دو گھنٹے کی محنت کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ کو بجھایا ۔ اس دوران مزکورہ گودام میں رکھا تقریباً 60 لاکھ روپئے مالیت کا الیکٹرانک سامان اور موٹر سائیکل، کپڑے، برتن، اناج وغیرہ جل کر راکھ ہو گئے ۔ اس سلسلے میں فائر ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر نول سنگھ نے بتایا کہ جب صبح تقریباً 8 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تو فوراً فائر انجن روانہ کئے گئے، گودام کے گلی میں ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں کچھ وقت لگا اور فائر فائٹرز کو کافی محنت کرنی پڑی ۔ دکان کے مالک ابھیشیک گپتا نے بتایا کہ آگ ہو سکتا ہے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو سکتی، گودام میں زیادہ تر سامان پلاسٹک کے تھے، انھوں نے بھی بتایا کہ تقریباً 60 لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ شہر کے کھلنگنج محلہ میں واقع الیکٹرانک میٹریل کے گودام کے پاس گنجان آبادی ہے، گودام سے ملحقہ کئی رہائشی مکانات ہیں، خوفناک آگ کو دیکھ کر لوگ گودام پر پانی پھینکنے سے زیادہ اپنے گھروں کو بچانے میں مصروف تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ آگ قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں نہ لے لے، اسی ڈر سے لوگ اپنے گھروں سے باہر سڑک پر آگئے تھے ۔