جگتدل پیام انسانیت کا جشن اعلیٰ حضرت اور تیسرا شاندار نعتیہ مقابلہ

تاثیر 20  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

18 اپریل 2025، بعد نمازِ عشاء، جگتدل پیامِ انسانیت سوسائٹی کے زیر اہتمام، رستم گمٹی جگتدل میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کی ولادت کی مناسبت سے ایک با برکت نعتیہ مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلے میں کل 10 نعت خواں حضرات نے نعتیہ کلام کو عقیدت و محبت سے پیش کیا۔
مہمانانِ خصوصی اور جج حضرات میں مولانا کلام حسین، جواں سال معروف شاعر علی شاہد دلکش، معروف نعت خواں نور الہدیٰ پیکر، معروف مداح خیرالوریٰ ناظر حسین، بلبلِ باغ محسنِ کائنات و معروف نعت خواں توفیق رضا، اور  قاری و سابق فوجی محمد نظام الدین صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔ مذکورہ با برکت پر گرام محلے کے نوجوانان اور جگتدل پیامِ انسانیت سوسائٹی کے روح رواں کی محنت سے بڑا کامیاب رہا۔ واقعی یہ نعتیہ مقابلہ آنے والی نسلوں میں عشقِ رسول ﷺ اور محبتِ اعلیٰ حضرت کو فروغ دینے کا ایک خوبصورت ذریعہ ثابت ہوگا۔ کل پانچ امیدواروں کو پہلا تا پانچواں مقام حاصل کرے بر انعامات نوازے گئے۔