تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 23 اپریل :ڈاکٹر بی راجندر ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ کھیل کی صدارت میں ا?ج ضلع انتظامیہ نالندہ کی جانب سے کھیلو انڈیا یوتھ گیم-2025 کے کامیاب انعقاد کے لیے کی جارہی تیاریوں سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیم-2025 ریاست بہار کے پانچ اضلاع پٹنہ، راجگیر (نالندہ) بھاگلپور، گیا اور بیگوسرائے میں 04 سے 15 مئی تک منعقد ہو رہے ہیں۔ جس کے تحت نالندہ ضلع میں فینسنگ، ہاکی، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ اور کبڈی کھیلوں کے انعقاد کی تجویز ہے۔

