تاثیر 24 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریلائنس فاونڈیشن سر ایچ این اسپتال تمام زخمیوں کو مفت علاج کرے گا
ممبئی۔ 24؍ اپریل۔ 2025۔ریلائنس خاندان پہلگام میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ ہندوستانیوں کے نقصان پر سوگوار ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش ڈی امبانی نے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کی خواہش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ہمارا ریلائنس فاؤنڈیشن سر ایچ این ہسپتال تمام زخمیوں کا مفت علاج کرے گا۔ شری مکیش امبانی نے کہاکہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے۔ اس کی کسی بھی طرح اور کسی کی طرف سے حمایت نہیں کی جانی چاہیے۔ ہم دہشت گردی کے خطرے کے خلاف اس فیصلہ کن لڑائی میں عزت مآب وزیر اعظم، حکومت ہند اور پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔