امریکی وزیر خارجہ روبیو نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے بات کی

تاثیر 10 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 مئی: پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان امریکہ نے ایک بار پھر امن کی اپیل کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر بات کی۔ بات چیت کے دوران روبیو نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں اور تعمیری بات چیت شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش بھی کی۔
دریں اثنا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ رات بھی فضائی تنازعہ جاری رہا۔ سرحد پر مسلسل دوسرے دن ہونے والی اس جھڑپ میں دونوں اطراف کے لڑاکا طیاروں نے ایک دوسرے پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ منیر سے امریکی وزیر خارجہ کی گفتگو اس لیے اہم ہے کہ اس سے قبل وہ صرف پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کررہے تھے۔