تاثیر 7 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 7 مئی (:کستان میں نو دہشت گرد کیمپوں پر دیر رات ہندوستان کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی فوجی کشیدگی کے اثرات اب فضائی خدمات پر بھی نظر آرہے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کے کئی ہوائی اڈوں سے پروازوں کی خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ جیسی بڑی ایئر لائنز نے اپنے اپنے بیانات جاری کیے ہیں جس میں مسافروں کو محتاط رہنے اور اپ ڈیٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں، سری نگر، لیہہ، جودھ پور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ سے تمام پروازیں 7 مئی کی دوپہر 12 بجے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ یہ فیصلہ مقامی حکام کی جانب سے مزید ہدایات موصول ہونے تک لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امرتسر جانے والی دو بین الاقوامی پروازوں کو دہلی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
انڈیگو نے فضائی حدود کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سری نگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چندی گڑھ، دھرم شالہ، بیکانیر اور جودھپور جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر کرنے سے پہلے اپنی فلائٹ کی حالت چیک کرلیں۔ وہیں اسپائس جیٹ نے مطلع کیا ہے کہ شمالی ہندوستان کے ہوائی اڈے جیسے دھرم شالہ، لیہہ، جموں، سری نگر اور امرتسر اگلے احکامات تک بند ہیں۔ اس سے فلائٹ آپریشن میں خلل پڑ سکتا ہے۔ مسافروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اس کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔

