تاثیر 24 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں، 24 مئی: گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) کٹھوعہ اور چار جے اینڈ کے این سی سی بٹالین کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ اْس وقت آیا جب این سی سی کیڈٹ موہت کناتھیا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماو?نٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کر لیا۔ یہ عظیم کارنامہ انہوں نے 18 مئی کو نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ایورسٹ مہم کے تحت انجام دیا۔ موہت کناتھیا جی ڈی سی کٹھوعہ کے طالب علم ہیں اور پورے بھارت سے سخت تربیتی اور انتخابی مراحل سے گزر کر منتخب ہونے والے صرف دس کیڈٹس میں شامل تھے اور اس مہم میں جموں و کشمیر کی واحد نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ان کی غیر معمولی محنت، ثابت قدمی اور نظم و ضبط نے انہیں یہ بلند مقام عطا کیا۔ این سی سی ایورسٹ مہم کا باقاعدہ آغاز 3 اپریل کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا تھا۔ اس سے قبل مہم کے شرکاء نے ماو?نٹ ابی گامین کی آزمائشی چڑھائی اور سیاچن بیس کیمپ میں شدید سرد موسم میں خصوصی تربیت حاصل کی، جو آرمی ماو?نٹینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔