دہلی کے وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے دیوی ای بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

تاثیر 2 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 مئی : وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو دہلی الیکٹرک وہیکل انٹر کنیکٹر (ڈی ای وی آئی) اسکیم کے تحت کشک نالہ ڈی ڈی ٹی بس ڈپو سے 400 ای بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم نے دہلی کے لوگوں کو 400 ‘دیوی’ ای بسیں سونپ دی ہیں۔ اس سے دہلی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو فائدہ ہوگا۔ سڑکوں پر دیوی ای بسیں چلانے سے دہلی کی آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے 400 بسیں دی ہیں اور اس سال کے آخر تک 2080 بسیں دہلی کی سڑکوں پر چلیں گی۔ دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے دہلی میں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں 400 ای بسوں کے اضافے اور انہیں عوام کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وریندر سچدیوا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی اروند کیجریوال حکومت نے دس سال تک ڈی ٹی سی بس کے بیڑے میں ایک بھی بس کا اضافہ نہیں کیا۔ اس کی وجہ سے ڈی ٹی سی کی تمام بسیں اپنی قانونی فٹنس لائف سے دو سال زیادہ چلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو لوگوں کو ان میں سفر کرنا مجبوری ہے۔