تاثیر 23 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 23 مئی: وارانسی کے دال منڈی علاقے میں سڑک کو چوڑا کرنے کے مجوزہ منصوبے کے لیے انہدام پر الہ آباد ہائی کورٹ نے عمارت کے مالکان کو بڑی راحت دی ہے۔ اس معاملے میں وارانسی کے ڈی ایم نے حلف نامہ داخل کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ رضامندی یا حصول کے بغیر انہدام نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے اس کے مطابق حکم جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں دائر درخواستوں کا ازالہ کر دیا۔
یہ حکم جسٹس منوج کمار گپتا اور جسٹس انیش کمار گپتا کی ڈویژن بنچ نے دال منڈی عمارت کی مالک شہناز پروین کی درخواست پر دیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ جب تک ریاستی حکومت قانونی طور پر کسی جائیداد کا حصول نہیں کرتی اور مناسب معاوضہ ادا نہیں کرتی اور رضامندی سے اسے منتقل نہیں کرتی، وہاں کسی بھی تعمیر کو منہدم نہیں کیا جائے گا۔