تاثیر 27 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گاندھی نگر، 27 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں “شہری ترقی کے سال 2005” کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے شہری ترقی، صحت اور پانی کی فراہمی سے متعلق کئی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے محکمہ شہری ترقیات، سڑک اور عمارتوں کے محکمے، محکمہ آبی وسائل، محکمہ صحت اور محکمہ محصولات کے لیے 5536 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ محکمہ شہری ترقی کے تحت جام نگر، سورت، احمد آباد، گاندھی نگر اور جوناگڑھ شہروں میں 1,447 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم نے احمد آباد میں 1347 کروڑ روپے کے شہری ترقیاتی کام اور 1000 کروڑ روپے کے سابرمتی ریور فرنٹ فیز 3 کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 1006 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 22 ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کا بھی افتتاح کیا۔