امرتسر سے جموں، پٹھانکوٹ سے بھوج تک پاکستان کے حملوں کو سدرشن چکر نے ناکام بنا یا

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 09 مئی: امرتسر سے جموں، پٹھانکوٹ سے بھوج تک پاکستان کے حملوں کو ناکام بنا کرہندوستان کے ایئر میزائل ڈیفنس سسٹم ’سدرشن چکر‘ نے اپنی طاقت دکھا دی ہے۔ بھارت نے آپریشن ’سندور‘ شروع کرتے وقت ہی دشمن کی جانب سے کسی بھی جوابی حملے کو روکنے کے لیے اس سسٹم کو فعال کر دیا تھا، جس سے بھارتی لڑاکا طیاروں کو بحفاظت آپریشن مکمل کرنے میں مدد ملی۔ اس نظام نے دشمن کے ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جس سے ہندوستانی شہروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
بھارت کے آپریشن ’سندور‘ سے پریشان پاکستان نے 8/9 مئی کی رات تقریباً 8.30 بجے راجستھان، جموں و کشمیر، پنجاب، گجرات میں فضائیہ کے ائیر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون سے میزائل حملے کرنے کی کوشش کی، لیکن بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم نے پاکستانی ڈرون کو روک دیا۔