بھارت۔ پاکستان سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان بیکانیر میں میزائل نما چیز برآمد

تاثیر 10 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیکانیر، 10 مئی :بھارت۔ پاکستان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے بیکانیر ضلع کے دیہی علاقے میں زور دار دھماکوں کی آواز سے ہنگامہ مچ گیا۔ آج صبح کالو گاؤں کے گاربدیسر روڈ پر میزائل نما چیز ملنے کے بعد گاؤں والوں میں کافی تجسس پیدا ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق رات 2 بج کر 45 منٹ پر کئی دیہاتوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کالو کے ایس ایچ او دھرم ویر موقع پر پہنچے اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔