تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ،(فضاامام):-ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ شری کوشل کمار نے دہلی موڑ سے جے نگر 527 بی چار لین کی تعمیر اور اماس-دربھنگہ چار لین کے دو پروجیکٹوں کا فزیکل معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ فور لین کی تعمیر میں مقامی سطح پر بعض مقامات پر اراضی کے حصول کا مسئلہ ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر شری بلیشور پرساد کو جلد از جلد حصول اراضی کے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے بھارت مالا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو معیاری اور وقت پر کام کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات دیں کہ سڑکوں کی تعمیر کو معیاری اور مقررہ مدت کے اندر یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آسانی سے ٹریفک میسر ہو سکے۔معائنہ کے دوران ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر بلیشور پرساد، آشوتوش کمار سنہا پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ آئی، سنجے کمار پروجیکٹ منیجر اماس دربھنگہ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔