ہیلتھ کیئر میں آئی آئی ٹی دہلی اور ایمس دہلی اے آئی کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کریں گے

تاثیر 4 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 جون: ملک کے دو سرکردہ اداروں، آئی آئی ٹی دہلی اور ایمس دہلی نے بدھ کو صحت کی دیکھ بھال میں اے آئی کے لیے ایک سنٹر آف ایکسی لینس (اے آئی- سی او ای) قائم کرنے کے لیے ایک یادداشت مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
آئی آئی ٹی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایمس دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم سری نواس اور آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر رنگن بنرجی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پروفیسر سرینواس نے کہا کہ یہ ایم او یو دور رس تعاون پر مبنی تحقیق کا آغاز ہے، جس میں ملک میں صحت کی دیکھ بھال کا چہرہ بدلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ وہیں پروفیسر رنگن بنرجی نے کہا کہ ایمس اورآئی آئی ٹی دہلی کے درمیان شراکت داری سستی صحت کی دیکھ بھال کے لیے مصنوعی ذہانت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔