تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 5 جون 2025 کو عیدالاضحیٰ بقرید کے مدنظر امن کمیٹی کا اجلاس ضلع کلکٹر روہتاس سہسرام شریمتی ادیتا سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولس روہتاس ڈہری روشن کمار، ایڈیشنل کلکٹر-کم-ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روہتاس، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس، تمام سب ڈویژنل افسران روہتاس، تمام پولس سب ڈویژنل افسران روہتاس، روہتاس ضلع سطح کے دیگر افسران اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ مذکورہ میٹنگ میں ضلع کلکٹر روہتاس نے عیدالاضحیٰ بقرعید تہوار کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے ازالے کے لئے درج ذیل ہدایات دی ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں:- سوشل میڈیا پر افواہوں پر دھیان نہ دیں، جب تک سچی خبر کی تصدیق نہ ہو جائے ۔ شہر کی صفائی/ نالوں کی صفائی/ پینے کے پانی کی مناسب فراہمی کے لئے ہدایات دی گئیں ۔ شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے مختلف مقامات پر ٹریفک پولس کی تعیناتی کی ہدایات دی گئیں ۔ تمام سب ڈویژنل افسران روہتاس سہسرام کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے بلاک سطح کے افسران کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی متعلقہ پنچایتوں میں قائم کردہ خیر سگالی کمیٹی کے ساتھ تال میل قائم کریں اور عیدالاضحیٰ بقرعید کے تہوار کو پرامن اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے کے لئے کامیاب کوششوں کو یقینی بنائیں ۔ تمام سب ڈویژنل افسران، روہتاس سہسرام کو ہدایت دی گئی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عیدالاضحیٰ بقرعید کے موقع پر بعض افراد کی طرف سے امن و امان کو خراب بھی کیا جاسکتا ہے جسے لیکر گشتی ٹیموں کے ذریعہ نگرانی اور کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت ہوئی ۔