تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ویلنگٹن، 3 جون: سابق کپتان کین ولیمسن نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کو مسترد کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔
ولیمسن نے گذشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ بھی قبول نہیں کیا تھا تاکہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 اور دیگر لیگز میں کھیلنے کے لیے آزاد ہوں۔ اس کے بجائے انہوں نے گذشتہ برس ایک کیزوئل کانٹریکٹ کیا تھا اور2024 میں نیوزی لینڈ کے 13 ٹیسٹ میں سے نو میں کھیلتے ہوئے1000 سے زیادہ رن بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی 20 کھلاڑیوں کے معاہدے کی فہرست میں ولیمسن کا نام نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو بھی شامل نہیں کیا گیا کیونکہ یہ کھلاڑی غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ولیمسن کے پھر سے کیزوئل کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کا امکان ہے۔