’شاہ سلمان ریلیف‘ کی دنیا بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری

تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ریاض،04جون:شاہ سلمان ریلیف’ کی دنیا بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے ‘ ایس پی اے’ کے مطابق شام و سوڈان میں ‘ شاہ سلمان ریلیف’ نے امدادی خوراک کے 2339 پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔نیز حلب میں 1339 فوڈ باسکٹس تقسیم ہوئی ہیں۔ جبکہ سوڈان کی بلیو نیل سٹیٹ میں 1000 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔ جس سے 4686 افراد مستفید ہوں گے۔’ایس پی اے‘ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘ شاہ سلمان ریلیف’ دنیا کی بحران زدہ کمیونٹی کو امدادی سامان و خوراک کی امداد فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔