صدرجمہوریہ نے سر گنگارام ہسپتال میں داخل جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کی عیادت کی

تاثیر 26 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 جون: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج سر گنگارام اسپتال میں داخل جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین سے ملاقات کی۔ صدر، جو سر گنگارام میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، شیبو سورین کے بیٹے اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کی اہلیہ سے ملے اور شیبو سورین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو نئی دہلی میں سر گنگا رام کینسر سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس کا مقصد کینسر کے مریضوں کو جامع دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔ اس دوران صدرجمہوریہ نے جدید ترین سہولیات کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔ افتتاح کے دوران وزیر مملکت برائے صحت انوپریہ پٹیل، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور ایم پی بنسوری سوراج بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ 81 سالہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین گزشتہ پانچ دنوں سے سر گنگارام اسپتال میں زیر علاج ہیں۔