خصوصی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے روہتاس ضلع پولس کو ملے سات اسکارپیو اور چار بائک

تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج ریاست کے کئی اضلاع کے پولس ہیڈ کوارٹرس کیلئے بہار پولس کو 520 چار پہئے اور 98 دو پہیہ گاڑیاں بھیجی ہیں جسے خود وزیراعلیٰ بہار  نے پٹنہ سے سبھی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے جس پر بہار پولس کا لوگو لکھا ہوا ہے، جسکے تحت روہتاس ضلع کے بھی نکسلی علاقوں اور سون ساحلی علاقوں میں غیر قانونی کانکنی روکنے کیلئے سات چار پہیہ اور چار دو پہیہ گاڑیاں دی گئی ہیں ۔ آج متذکرہ حصولیابی حاصل کرنے کے بعد روہتاس پولس کپتان روشن کمار نے بتایا کہ مذکورہ گاڑیوں کی حصولیابی کے ساتھ ہی مزید امن و امان برقرار رکھنے، نکسلائیٹ علاقوں اور کان کنی مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں درپیش مسائل کو اب دور کیا جاسکیگا ۔ روہتاس ضلع کو موصول ہونے والی نئی تمام سات اسکارپیو اور مزید چار بائک کے ساتھ ضلع کے پولس اہلکار اب اپنا کام تیز رفتاری سے کرینگے ۔