سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی

تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ریاض،13جون:سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور سخت الفاظ میں اظہارِ افسوس کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کو “کھلی جارحیت” قرار دیا جو ایران کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں، اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔آج جمعے کے روز وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ “مملکتِ سعودی عرب، اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کتی ہے، اس لیے کہ یہ حملے ایران کی خود مختاری اور سلامتی کو مجروح کرتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔سعودی عرب ان بھیانک حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیتا ہے کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔