تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 25/ جولائی (تاثیر بیورو) انڈین چیمبر آف کامرس نے مغربی بنگال میں چاول کی پیداوار، فصلوں کے تحفظ اور اسمارٹ آبپاشی پر مبنی “بنگال رائس کانکلیو” کا انعقاد کیا۔ تقریب میں وزیر زراعت شبھندو چٹرجی، فوڈ سپلائیز کے اسپیشل سکریٹری ابھیجیت مترا، سابق ڈی جی آئی سی اے آر پروفیسر سوپن دتہ، و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ابھیجیت میترا نے بتایا کہ ریاست نے 2024–25 میں 56.33 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی، جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ مزید انہوں نے کانکلیو میں ماہرین نے ماحول دوست ٹیکنالوجی، آتشزدگی سے بچاؤ، ڈرون اور ڈیٹا بیس فارمنگ پر زور دیا۔ بتایا گیا کہ یہ کانفرنس زرعی ترقی، کسانوں کی فلاح اور ایک مستحکم زرعی معیشت کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

