ووٹر لسٹوں کے نظرثانی کے عمل کا ڈی ایم نے معائنہ کیا

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 14 جولائی:بہار میں جاری خصوصی ووٹر نظرثانی مہم کے تحت بھاگلپور میں بی ایل او گھر گھر جا کر ووٹر لسٹ میں درستگی اور اپ ڈیٹ کا کام کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں صدر سب ڈویزن دفتر احاطے میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پوری مہم کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پیر کے روز بھاگلپور کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے اس کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں سے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری لی اور ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر صدر سب ڈویزن افسر وکاس کمار سمیت کئی اہلکار موجود تھے۔