گھسڑی سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غازی شاہ کے مزار پر چادر پوشی کی پُروقار تقریب

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گھٹیاری شریف، 26/ جولائی (تاثیر بیورو) گھٹیاری شریف میں واقع غازی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزارِ اقدس پر گھسڑی سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے چادر پوشی کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں جناب بدرالدجی انصاری، جناب محمد شاہد انصاری، جناب علی محمد دیوان، جناب اقبال احمد (راجہ)، فیروز انصاری اور دیگر معززینِ علاقہ نے خصوصی شرکت کی اور عقیدت و احترام کے ساتھ چادر پیش کی۔
پروگرام کے اختتام پر حاضرین میں نیاز و لنگر تقسیم کیا گیا، اس مبارک تقریب کو کامیاب بنانے میں جناب محمد اکرام، جناب عبدالمجید، جناب خورشید عالم، عظمت انصاری اور جناب محمد نوشاد نے اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ شرکاء نے اس طرح کی روحانی محافل کو سماجی ہم آہنگی اور روحانی تربیت کے لیے مؤثر قرار دیا اور آئندہ بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔