گیہوں پسانے گیا نوجوان لاپتہ

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نگر تھانہ سہسرام علاقہ کے گووند نگر گورکچھنی کا ایک 24 سالہ نوجوان امریندر پرتاپ پرجاپتی عرف راجہ مورخہ 19 جولائی سے ہی لاپتہ ہے، جو اپنے گھر سے گیہوں پسانے آٹا چکی کیلئے گیا تھا اور آج تک اپنے گھر واپس نہیں لوٹا ۔ غضب بات یہ بھی ہے کہ وہ اپنے گھر سے اپنا موبائل، آدھار کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور کوئی پیسہ بھی لیکر نہیں گیا ہے، اسکے اہل خانہ کئی جگہوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تلاش کر رہے ہیں لیکن کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے ۔ مورخہ 21 جولائی کو اس معاملے میں نگر تھانہ سہسرام کو بھی اسکی اطلاع دی گئی ہے ۔ اسکے موبائل کی چھان بین کرتے ہوئے پولس نے اس کی ہونے والی بیوی کے چیٹس کو تو ضرور تلاش کر لیا ہے، جس لڑکی سے اس کی شادی طے تھی لیکن لڑکی اور لڑکے دونوں کے گھر والے کافی فکرمند ہیں ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ امریندر کے والد گجرات کے سورت میں ریلوے میں ٹی ٹی ای کے عہدہ پر تعینات ہیں ۔ امریندر دو بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا ہے ۔ ایم ایس سی کرنے کے بعد وہ بی ایڈ کر رہا ہے ۔ مذکورہ نوجوان کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ کافی پریشان ہیں اور کئی شکوک و شبہات میں گھرے ہوئے ہیں کہ آخر وہ زندہ بھی ہے یا نہیں ۔ نگر تھانہ سہسرام کی پولس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔