تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غزہ ،17جولائی:غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ۔تازہ اطلاع کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 93 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ 93 شہادتوں میں وہ 30 افراد بھی شامل ہیں جو غذائی امداد کے منتظر تھے اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی بربریت سے 58 ہزار 573 مظلوم فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 39 ہزار 607 زخمی ہوگئے ہیں۔

