تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں، 25 جولائی : بھارتی فوج نے کرگل وجے دیوس کی تقریب کو غیر معمولی قومی جذبے، شجاعت کے اعتراف اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے جذبے کے تحت دراس کے بلند و بالا لاموچن ویو پوائنٹ پر منایا۔ سطح سمندر سے 11,500 فٹ کی بلندی پر واقع یہ مقام ایک بار پھر حب الوطنی کے رنگوں سے جگمگا اْٹھا۔
فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ریتیش بھلا نے اس پْروقار تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور فضا میں قومی پرچم ترنگا بلند کیا۔ اْن کے ہمراہ فوجی افسران، جوان، شہداء کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی موجود تھے۔
تقریب گاہ سے بیٹرا ٹاپ، ٹائیگر ہل اور تولولنگ کی بلندیاں واضح طور پر نظر آ رہی تھیں،یہ وہی مقامات ہیں جنہوں نے 1999 کی کرگل جنگ میں بھارتی فوج کی جرآت و قربانی کی ناقابلِ فراموش داستانیں رقم کیں۔

