تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بلیا، 24 جولائی:سکندر پور علاقہ کے مجھوالیا گاؤں میں جھگڑے کی اطلاع پر پولس فورس کے ساتھ نالے کی تعمیر کرانے گئے نائب تحصیلدار، سکریٹری اور پردھان پر حملہ کرنے والے آٹھ افراد کو جمعرات کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں پانچ خواتین ہیں۔
مجھوالیہ میں نالے کی تعمیر کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ پیمائش کے بعد نائب تحصیلدار سی پی یادو تحصیل، نواں نگر بلاک کے سکریٹری پرمود کمار سنگھ اور گرام پردھان سکندر پور تھانے کی پولیس کے ساتھ بدھ کو موقع پر پہنچے۔ پولیس فورس کی موجودگی میں مجھوالیہ میں سرکاری نالہ تعمیر کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد اچانک منوہر لال ولد مہیش پرساد نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کیا اور سرکاری نالے کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کی۔ یہی نہیں مقامی انتظامیہ کے لوگوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ پتھراؤ بھی کیا گیا۔ اس حملے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کانسٹیبل آیوش سنگھ کا سر پھٹ گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

