تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
باسیتیر (سینٹ کٹس)، 29 جولائی : آسٹریلیا نے منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ جیت کر سیریز 5-0 سے کلین سویپ کر لی۔ گیندباز بین ڈوارشوئس (3 وکٹوں) کی شاندار گیندبازی اور بعد میں مڈل آرڈر کی مضبوط بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے 3 اوورز باقی رہتے ہوئے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کا آغاز خراب رہا اور ٹیم نے 25 رن پر 3 اور 60 رن پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد کیمرون گرین (32 رن)، ٹم ڈیوڈ (12 گیندوں پر 30 رن، 4 چھکے، 1 چوکا) اور مچل اوون (37 رنز) نے اننگز کو سنبھالا۔ جب گرین آوٹ ہوئے تو آسٹریلیا کا اسکور چھ وکٹ کے نقصان پر141رن تھا اور اسے ابھی 30 رن درکار تھے۔ تاہم ایرون ہارڈی نے 28 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

