ٹرینوں پر پتھراو کے واقعات کو روکنے کے لیے چلائی جائے گی بیداری مہم

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 22 جولائی:مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویزن کے ذریعہ ڈویژنل ریلوے مینیجر منیش کمار گپتا کی قیادت میں مویشیوں کے ٹکراو?، انسانوں کیٹکرانے، چین پولنگ اور چلتی ٹرینوں پر پتھراو? جیسے واقعات کو روکنے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کو فعال طور پر نافذ کر رہا ہے۔ ان مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مالدہ ڈویژن کے ریلوے پروٹیکشن فورس کے افسران اور عملے نے حال ہی میں حساس علاقوں بشمول بھاگلپور، ناتھ نگر، صاحب گنج اسٹیشن اور آس پاس کے علاقوں، ہنسڈیہا سیکشن اور مختلف چلتی ٹرینوں میں ایک خصوصی بیداری مہم چلائی۔
اس مہم کے دوران عام لوگوں کو ریلوے ٹریک عبور کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور اس طرح کی لاپروائی سے بچنے کی تلقین کی گئی۔ نیز لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بچوں اور پالتو جانوروں کو ریلوے ٹریک کے قریب نہ جانے دیں اور ریلوے لائنوں کے قریب مویشی چرانے سے گریز کریں۔