کارگل وجئے دیوس موقع پر آزاد یووا کلب و سمرپن سیوا سمیتی نے شہدا اسمارک پر کی گلپوشی

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

              سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام کلکٹریٹ واقع کارگل شہید اسمارک میں آزاد یووا کلب کم سمرپن سیوا سمیتی کے صدر اور جن سوراج ضلع جنرل سکریٹری اتیندر کمار سنگھ، خزانچی سنجیو کمار سنہا، سنکیت کمار سنہا، اومیش کمار، جن سورج ضلع صدر ہیرالال سنگھ، سہسرام اسمبلی حلقہ لیڈر ارمان خان، سہسرام، میونسپل کارپوریشن کے پریذیڈنٹ کلیکٹر اور دیگر کئی ملازمین نے شرکت کی، جہاں یکے بعد دیگر سبھی نے کلپوشی کی ۔ اس موقع پر آزاد یووا کلب کے صدر نے کہا کہ اییسا یادگار پروگرام نہرو یوا کیندر اور آزاد یووا کلب نیو ایریا سہسرام نے مشترکہ طور پر قائم کی تھی جس کا سنگ بنیاد اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ نے رکھا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال بھارت ماتا کے بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو کارگل جنگ میں فتح کے ذمہ دار تھے ۔ اس موقع پر کارگل شہید امر رہیں، ویر شہید امر رہیں، بھارت ماتا کی جئے اور انڈین آرمی زندہ باد کے نعرے بھی جم کر لگائے گئے ۔