بلرام پور: دوسری شادی سے ناراض پہلی بیوی نے اپنے شوہر کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا

تاثیر 30 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بلرام پور، 30 جولائی: بلرام پور ضلع سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دوسری شادی سے ناراض پہلی بیوی نے شوہر کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ کل رات بلرام پور کوتوالی تھانہ علاقہ کے گاؤں ادھورا میں پیش آیا۔ پولیس کو لاش نیم برہنہ حالت میں ملی جس کے ہاتھ پاؤں بندھے تھے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی منوج گپتا کا شادی کے 27 سال بعد ایک لڑکی کے ساتھ افیئر تھا۔ منوج اس لڑکی کے ساتھ الگ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ اس نے اپنی پہلی بیوی کو اپنی جائیداد دے کر چھوڑ دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے باوجود پہلی بیوی ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کر کے منوج کو ہراساں کرتی تھی۔