تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 04/ جولائی (تاثیر بیورو) ایسوسی ایشن آف پروفیشنل اکیڈمک انسٹی ٹیوشن، ویسٹ بنگال نے کولکتہ کے نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں پہلی بار پری، کاؤنسلنگ و ایجوکیشن فیئر کا انعقاد کیا۔ یہ فیئر WBJEE نتائج سے قبل منعقد کیا گیا تاکہ طلباء اور والدین کو انجینئرنگ، فارمیسی، مینجمنٹ، اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں داخلے سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
تقریب کا افتتاح وزیر پارلیمانی امور شری شوبھن دیب چٹرجی، WBJEEB چیئرپرسن سونالی چکرورتی اور APAI-WB کے صدر شری ترنجیت سنگھ سمیت متعدد معزز شخصیات نے کیا۔
فیئر میں مکاؤت سے منسلک اداروں کی نمائندگی ہوئی، جہاں جدید مضامین جیسے اے آئی، ڈیٹا سائنس، اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔