گجرات کے آنند میں پل ٹوٹا، چار گاڑیاں دریا میں گریں، تین ہلاک

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

آنند، 9 جولائی: گجرات کے آنند ضلع میں برسوں پرانا گمبھیر برج بڑے حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس پل کے گرنے کی وجہ سے اس سے گزرنے والے دو ٹرک اور ایک بولیرو سمیت چار گاڑیاں مہی ساگر ندی میں گر گئیں۔ اس دوران تین افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تین کو مقامی شہریوں اور ریسکیو ٹیم نے بچا لیا۔
پادرا پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچیں۔ مقامی تیراکوں کی مدد سے گاڑی میں سفر کرنے والے افراد کی تلاش کی گئی۔ اس دوران قریبی موج پور جیسے گاوں کے لوگ وہاں پہنچ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پل کی تعمیر 1981 میں شروع ہوئی تھی اور اسے 1985 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا، کچھ برسوں سے یہ خستہ حال ہو چکا تھا۔