تاثیر 30 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گاندربل 30 جولائی :گاندربل کے کلن علاقے میں ایک پرائیویٹ بس جو انڈو تبتین بارڈر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو لینے جارہی تھی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریا میں گری۔جسکی وجہ سے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے ریسکیو کرکے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔فی الحال بس کو دریا سے باہر نکالنے کیل? ایس ڈی آر ایف مقامی لوگوں اور پولیس کی طرف سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دراصل یہ بس سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو لینے جارہی تھی۔غنیمت یہ رہی کہ اس حادثے کے دوران گاڈی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی بھی جوان سوار نہیں تھا۔ اس سلسلے میں گاندربل پولیس کے ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

