تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 17 جولائی: مرکزی حکومت نے نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) گردیپ سنگھ کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔ ان کی مدت ملازمت میں جولائی 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے وزارت پاور کی تجویز کو منظوری دے دی ہے کہ انہیں دوبارہ سی ایم ڈی مقرر کیا جائے۔ اس حوالے سے جمعرات کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سی ایم ڈی گردیپ سنگھ 31 جولائی کو ریٹائر ہونے والے تھے، لیکن اب وہ 31 جولائی 2026 تک پاور کمپنی این ٹی پی سی کی قیادت کریں گے۔ این ٹی پی سی وزارت بجلی کے تحت بھارت کا سب سے بڑا پاور جنریٹنگ یونٹ ہے۔

