وزیر اعلی عمر عبداللہ نے انتظامیہ کے روکے جانے کے باوجود مزار شہدا پر حاضری دی

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر 14جولائی:پابندیوں کی وجہ سے سیاسی رہنماؤں کو سری نگر میں وزیر اعلی عمر عبداللہ ،فاروق عبداللہ اور دیگر نیمزار شہدا پر حاضری دینے پر جانے سے روکے جانے کے ایک دن بعد، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمارچودھری، مشیر ناصر اسلم وانی، ترجمان تنویر صادق، عارضی صدر شوکت میر اور دیگر سینئر رہنماؤں مزار شہداء￿ پر فاتحہ خوانی کرنے کے لیے قبرستان کا دورہ کیا۔ جہاں 1931 میں مارے گئے شہید دفن ہیں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے سیاسی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، اور انہیں اور ان کی پارٹی کے ساتھیوں کو اتوار کو فاتحہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی واضح ہدایات کے مطابق ہمیں یہاں آکر فاتحہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سب کو صبح صویرے اپنے گھروں میں نظر بند رکھا گیا تھا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جب آہستہ آہستہ نقل و حرکت کی اجازت دی گئی تو انہوں نے کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔