بہار میں جھڑپ، پٹنہ پولیس نے ایک بد معاش کو ماری گولی

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،14جولائی:بہار میں بڑھتے جرائم کے درمیان پٹنہ ضلع میں ایک بار پھر بد معاشوں اور پٹنہ پولیس کے درمیان تصادم ہو گیا۔ تازہ معاملہ پٹنہ ضلع کے پالی گنج سب ڈویزن کے رانی تالاب تھانہ علاقے کا ہے۔ جہاں لوٹ کی واردات کے مجرم کو پکڑنے آئی پولیس ٹیم اورجرائم پیشوں کے درمیان جھڑپ ہوا۔ واقعہ دیر رات کا بتایا جا رہا ہے۔
یہ جھڑپ رانی تالاب تھانہ علاقے کے کا گاؤں کے قریب باغیچہ میں ہوا۔حالانکہ اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک مجرم کو گولی لگی ہے، جبکہ ایک مجرم کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار مجرموں کی شناخت سورج کمار اور آلوک کمار کے طور پر کی گئی ہے جو پالی گنج تھانہ علاقہ کے پیر پورہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ جس میں سورج کمار کو گولی لگی ہے۔ جن کا علاج پٹنہ میں چل رہا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمین سے ایک دیسی ساختہ پستول اور چار زندہ کارتوس برا?مد کیا ہے۔