تاثیر 5 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رام اللہ،05جولائی:مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں سنجیل میں جمعہ کو درجنوں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں جہاں قریبی کھیتوں پر آباد کاروں کے حالیہ حملوں کے خلاف مارچ ہونے والا تھا۔اے ایف پی کے صحافیوں نے مقامی باشندوں اور کارکنان کو مارچ شروع کرتے ہوئے دیکھا۔ پھر مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے آبادکار ایک پہاڑی پر نمودار ہوئے۔فلسطینی نوجوان آباد کاروں کو بھگانے کے لیے پہاڑی کی طرف بڑھے اور آگ لگا دی جب کہ آباد کاروں نے بلندی سے پتھراؤ کیا۔
مقامی فلسطینیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ آباد کاروں نے بھی آگ لگا دی۔کئی اسرائیلی فوجی جیپیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور فوجیوں نے ہوا میں چند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو واپس گاؤں واپس چلے گئے۔

