ڈوڈہ میں صفائی کا کام ٹھپ

تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 7 جولائی :ضلع ڈوڈہ میں عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑو ہڑتال کے باعث صفائی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس کے سبب قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور بدبو سے عوام سخت پریشان ہیں۔
ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین دھنہنتر سنگھ کوتوال نے صفائی کرمچاریوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو جائز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا عملہ انتظامیہ کا ایک اہم ستون ہے، جو ہر حال میں شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پیش پیش رہا ہے۔